28 اپریل 2016
وقت اشاعت: 19:29
خواتین بل اسلامی اصولوں کے خلافہ ے،اسلامی نظریاتی کونسل
جیو نیوز - اسلام آباد......اسلامی نظریاتی کونسل کےاراکین نے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے حقوق نسواں بل کو اسلامی تعلیمات اور اصولوں کے خلاف قراردے دیا ہے۔
مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں کونسل کے اراکین نے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے حقوق نسواں بل پر غور کے بعد اسے آئین سے متصادم قرار دیا۔
اراکین کا کہنا تھا کہ اسلامی اصولوں کے منافی ہونے کے سبب ایسی قانون سازی نہیں کی جاسکتی، کونسل نے نو منظور شدہ بل کو ایجنڈے کا حصہ بنا کر باضابطہ جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسل آئندہ اجلاس میں اس معاملے کا بغور جائزہ لیکر اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے آج کے اجلاس کا ایجنڈا قرآن بورڈ کی تشکیل، سود کا خاتمہ اور لاش کی سائنسی تحقیق کے لئے استعمال سمیت دیگر ایشوز پر مشتمل تھا لیکن خواتین تحفظ بل کے باعث ایجنڈا زیر غور نہیں آسکا۔