تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اپریل 2016
وقت اشاعت: 20:50

دوزخ کے نہیں جنت کے اتحادی

جیو نیوز - واشنگٹن ...پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی پالیسی تبدیل کر لی ہے۔اب بلاتخصیص تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے لہٰذا ہمیں’ دوزخی اتحادی ‘نہیں’ جنتی اتحادی‘ سمجھا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے واشنگٹن میں کونسل آن فارن ریلیشنزسے خطاب کے دوران کیا۔

سرتاج عزیز سی آئی اے کے سابق چیف مائیکل ہیڈن کی جانب سے تحریر کردہ کتاب میں لگائے گئے اس الزام کا جواب دے رہے تھے جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کو امریکا کا ایسا اتحادی قرار دیا ہے جو’ دوزخ‘ سے آیا ہو۔

مشیر ِخارجہ کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کی پالیسیوں میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے اور مغرب میں پاکستان کے حوالے سے جو شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ پاکستان نے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 600دہشت گرد گرفتار کر کے امریکا کے حوالے کیے ہیں۔

سرتاج عزیز کے مطابق نائن الیون کے بعد ہماری سوچ میں ایک واضح تقسیم تھی کیونکہ امریکا نے جن لوگوں کے روس کے خلاف لڑنے کے لیے تیار کیا تھا اور وہ مجاہدین کہلاتے تھے ۔انہیں اچانک دہشت گرد سمجھا جانے لگا لیکن اب وہ دن گزر گئے ہیں ۔پاکستان اس وقت تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.