تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:54

پشاور، 6 افغان باشندوں سمیت 16 مشتبہ افرادزیر حراست

جیو نیوز - پشاور......پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران حیات آباد سے 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے جن میں 6 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن پشاوکے پوش علاقہ حیات آباد میں کیاگیا۔ اس دوران 6 افغان باشندوں سمیت 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔

حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ کارخانومارکیٹ کے قریب کاروائی کے دوران نعیم نامیا سمگلر کو گرفتارکیاگیا۔ جو غیرملکی کپڑے، منشیات اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ میں پولیس کو مطلوب تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.