28 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:30
کراچی: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
جیو نیوز - کراچی..... کراچی میں ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں خاتون سمیت دوا فراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، بیشتر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس مطابق نیو کراچی میں تیز رفتار مسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخمی ہونے والی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔
دوسری جانب اسٹیل ٹائون کے قریب ٹرک اور ایمبولنس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ ایمبولینس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ۔