تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:23

خواتین کی خودمختار ی سے متعلق پالیسی بنانے کے لئےکمیٹی قائم

جیو نیوز - اسلا م آباد.....وزیر اعظم نواز شریف نے خواتین کی خود مختاری سے متعلق پالیسی بنانے کےلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے جو 8 مارچ کو عالمی خواتین کے دن کے موقع پر اپنی سفارشات پیش کرےگی ۔

وفاقی وزیر زاہد حامدکمیٹی کے کنوینر جبکہ سائرہ افضل تارڑ ، انوشہ رحمان ، خواجہ ظہیر ، اشتر اوصاف ،ڈاکٹر شزرا منصب علی خان ، شائستہ پرویز ملک ، سینیٹر عائشہ رضا فاروق، ارم بخاری اور ڈاکٹر اعجاز منیر کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں ۔

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ملکی اور غیر ملکی قوانین کے تحت خواتین کی خودمختاری سے متعلق جامع حکمت عملی تیار کرکے پالیسی سے متعلق سفارشات پیش کریگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.