تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 6:46

فول پروف سیکورٹی ملنے پر ہی ٹیم بھارت بھجوائیں گے، نثار

جیو نیوز - اسلام آباد.......وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ فول پروف سیکورٹی ملنے کے بعدہی پاکستانی ٹیم کو دورہ بھارت کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نےپاکستانی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ دورہ بھارت کے دوران سیکورٹی خدشات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو دورہ بھارت کی اجازت فول پروف سیکورٹی کی ضمانت ملنے کے بعد ہی دی جا سکتی ہےاور یہ ضمانت دینا صرف بھارتی حکومت کی ہی نہیں، آئی سی سی کی بھی ذمہ داری ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اس بارے میں پی سی بی چیئرمین سے مشاورت کے بعد رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.