تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 16:27

کراچی: مچھرکالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3دہشت گرد ہلاک

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان دستی بم حملوں سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی سٹی فدا حسین جانوری کے مطابق مچھر کالونی میں دستی بم حملوں میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا، سرچ آپریشن کے دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ ملزمان گرینیڈ حملوں سمیت ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواء کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.