تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 19:8

پاکستان کا دورہ جلد کروں گا:پوپ فرانسس

جیو نیوز - اسلام آباد.....کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دورۂـ پاکستان کےلیے وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت قبول کر لی، پوپ کہتے ہیں پاکستان کا دورہ جلد کروں گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وفاقی وزیر کامران مائیکل نے ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی،د ونوں وفاقی وزرا نے پوپ کو وزیر اعظم نواز شریف کا خط بھی پہنچایا، وزیر اعظم کے خط میں کہا گیا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی و شخصی آزادی حاصل ہے، مذہبی تہواروں کے موقع پر حکومت اقلیتوں کی مکمل معاونت کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے خط میں پوپ فرانسس کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی گئی ہے جسے قبول کرتے ہوئے پوپ نے کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.