29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:34
جیکب آباد:فوڈ انسپکٹر خرد برد کے الزام میں گرفتار
جیو نیوز - جیکب آباد ....جیکب آباد میں اینٹی کرپشن پولیس نے کارروائی کر کے فوڈ انسپکٹر کو خرد برد کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔
اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول کی نشاندہی پر ٹھُل فوڈ سینٹر پر چھاپہ ماراگیا اور ٹھل فوڈ سینٹر کے انچارج عبدالعزیز نوناری کو گند م کی خرید و فروخت میں پانچ کروڑ روپے خرد برد کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
اینٹی کرپشن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم کو کل اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا جائے گا۔