29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:11
ایان علی کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور
جیو نیوز - راولپنڈی .....راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے مبینہ طور پر کرنسی سمگلنگ میں ملوث ملزمہ ایان علی کی ایک دن کے لیے حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کرلی۔
کسٹم عدالت کے جج آفتاب احمد خان نے کیس کی سماعت کی ۔ ماڈل ایان علی کے وکیل ناصر عباس نے عدالت میں ایک دن کے لیے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایان علی کی طبیعت ٹھیک نہیں ،آج کا دن حاضری سے استثناء دیا جائے ، اس پر عدالت نے ایان کی میڈیکل رپورٹ طلب کی اورایک دن کے لیے حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی ۔ کیس کی آئندہ سماعت 17مارچ کو ہوگی۔