تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:1

جنگلی حیات کا عالمی دن،تقریب آج لاہور میں ہو گی

جیو نیوز - لاہور....جنگلی حیات کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب آج لاہور سفاری زو پارک میںہوگی ۔صوبائی وزیر جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری ملک محمد آصف بھا اعوان مہما ن خصوصی ہوں گے -

تقریب میں جنگلی حیات کے ماہرین ، پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے پروفیسرز اور طلبا و طالبات شرکت کریں گے۔

لاہور سفاری زو پارک میں ”جنگلی حیات کا مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے “کے موضوع پر تقاریر ، واک ،پرندوں ، سانپوں اور حنوط کئے گئے جانوروں وپرندوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.