تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 4:54

کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی،پیپلزپارٹی کا اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس

جیو نیوز - اسلام آباد......پاکستان پیپلزپارٹی نے کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی سے متعلق قومی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیاہے ۔ توجہ دلائو نوٹس اعجاز جاکھرانی، عمران لغاری ، نعمان اسلام ،شبیر بجارانی اور شازیہ مری کی جانب سے جمع کرایا گیاہے ۔

توجہ دلائونوٹس میں کہا گیاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی نے لاکھوں شائقین کرکٹ کو مایوس کیا ہے ، مینیجمنٹ اور ٹیم دونوں ناقص کارکردگی کے برابر کے ذمے دار ہیں۔

پی سی بی کو نان پروفیشنل اور نااہل لوگ چلا رہے ہیں، پی سی بی کے اقدامات سے کرکٹ تباہی کی طرف جارہی ہے ، حکومت پاکستان کرکٹ کو تباہی سے بچانے کے لیے فوری توجہ کرے او ر اس حوالے سے ایوان میں بحث کرائی جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.