30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:2
لاہور:محکمہ اری گیشن کےنائب قاصدکی دفترمیں خودکشی
جیو نیوز - لاہور.......لاہورمیں محکمہ اری گیشن کےایک نائب قاصد نےمبینہ طور پردفتر میں پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی۔
پولیس حکام کے مطابق مبینہ طور پرخودکشی کرنے والےشخص کا نام شفیق ہے،جس کی عمر25سال ہےاور وہ محکمہ اری گیشن میں نائب قاصدتھا،ساتھیوں نےبتایاکہ شفیق کےگھریلو حالات ٹھیک نہیں تھے، اس نے غربت کےہاتھوں تنگ آ کر خود کشی کی ہے۔