30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:38
آئی جی سندھ کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی
جیو نیوز - کراچی.....سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اوردیگر افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 11اپریل تک ملتوی کردی۔
جسٹس احمد علی ایم شیخ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب کے باعث،سماعت ملتوی کی گئیجس کے باعث آئی جی سندھ،آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ کیس کی سماعت جسٹَس منیب اختر اور جسٹس جنید غفار پر مشتمل دورکنی بینچ نے کی۔
توہین عدالت کیس میں آئی جی سندھ ودیگرپولیس پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔گزشتہ سال 23مئی کو سندھ ہائیکورٹ کے باہر نقاب پوش اہلکاروں نے میڈیا نمائندوں ،ذوالفقارمرزا اور ان کے ساتھیوں پر تشدد کیا تھا۔واقعے پر سندھ ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔