تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:31

الطاف صاحب نے کبھی غلطی کو تسلیم نہیں کیا، مصطفیٰ کمال

جیو نیوز - کراچی ......سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہسب کو پتا ہے حکومت میں آنے جانے کے فیصلے فردواحد کرتا ہے، الطاف صاحب نے کبھی اپنی غلطیوں کو تسلیم نہیں کیا، رات کو گالی دے کر صبح معافی مانگ لی جاتی ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم 2013میں بدترین کارکردگی کے باوجودالیکشن میں جیتی جبکہ پی ٹی آئی کو 2013 میں ساڑھے آٹھ لاکھ ووٹ ملے، پھر بھی دو تلوار پر پی ٹی آئی کی خواتین کےلیے کہا گیا کہ دو تلوار کو دو تلوار کردو۔

مصطفیٰ کمال نے متحدہ کے قائد کو ’الطاف بھائی ‘کے بجائے ’الطاف صاحب‘ کہہ کر مخاطب کیا کہ الطاف صاحب کےلیے لوگوں نے اپنی نسلیں تباہ کردیں، ایم کیو ایم کی قیادت منٹوں اور گھنٹوں میں ذلیل ہوتی ہے،19 مئی 2013 کو بھی رہنماؤں کو ذلیل کرایا گیا۔

سابق سٹی ناظم نے اردو بولنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کا جوبیڑاغرق ہوا ہے یہ سب ایک دن میں نہیں ہوا، الطاف صاحب کےلیے لوگوں نے اپنی نسلیں تباہ کردیں، پارٹی اسٹرکچر نے الیکشن جتوایا اسی پارٹی رہنماؤں کولچوں لفنگوں سے ذلیل کرایا گیا، صرف الطاف حسین کا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے سب کچھ ہوتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے الطاف حسین صاحب کے لیے دشمنیاں کیں اوردشمن بنائے،الطاف صاحب کے لیے ہم نے نہیں دیکھا کہ صحیح کیا ہے اور غلط کیا ہے۔

مصطفیٰ کمال پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہوگئے، انہوں نے کہا کہ الطاف صاحب کو کسی ایک مہاجر ،کارکن اورانسان کی فکر نہیں،تعلیم ہمارا زیور تھا 30سال میں ہم جاہل ہوگئے ہیں، مانا کہ تحریکوں میں قربانیاں ہوتی ہیں لیکن مقصد تو بتائیں ،ہم محب وطن لوگ تھے اب ’’را‘‘ کے ایجنٹ ہوگئے ،معاملہ لاعلاج ہوگیا، اصلاح کی گنجائش اب ختم ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.