تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:20

مصطفیٰ کمال کے مجھ پر الزامات مذاق سے کم نہیں، رحمان ملک

جیو نیوز - اسلام آباد.......... سینیٹر رحمان ملک کا مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر رد عمل سامنے آگیا۔ رحمان ملک کہتے ہیںکہ مصطفیٰ کمال کی میرے بارے میں باتیں مذاق سے کم نہیں، ایم کیو ایم کی پریس ریلیز لکھوانے کا دعویٰ سراسر بے بنیاد ہے۔

سینیٹررحمان ملک کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ اعلامیے میں ان پٹ ضرور دیتا رہا، ساری دنیا کو پتہ ہے میں الطاف حسین سے ملتا رہا، الطاف حسین سے ملاقاتوں میں گورنر سندھ یا ڈاکٹر فاروق ستار ہوتے تھے۔ ا نکا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے قانون کے بارے میں بھی الطاف حسین سے ملتا رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.