30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 16:42
حیدرآباد میں انیس قائم خانی کے گھر کی سیکورٹی سخت
جیو نیوز - حیدر آباد.......حیدر آباد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی کی رہائش گاہ کے باہر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔
کراچی میں مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کی پریس کانفرنس کے بعد حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ پر انیس قائمخانی کی رہائش گاہ کے باہر 5 پولیس اہل کاروں کو تعینات کردیا گیا،جبکہ ایک پولیس موبائل بھی کھڑی کردی گئی۔
پولیس کے مطابق حفاظتی اقدامات کی صورتحال کے پیش نظر انیس قائمخانی کی رہائش گاہ پر سیکورٹی تعینات کی گئی۔