تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 19:34

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطحی تقرریوں کی منظوری

جیو نیوز - اسلام آباد.........وزیر اعظم نے وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطحی تقرریوں کی منظوری دے دی، سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق عظمت علی رانجھا کو وفاقی سیکریٹری کامرس، رضوان بشیر کو وفاقی سیکریٹری آئی ٹی و ٹیلی کام اور اظہر علی چودھری کو سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے ارباب شہزاد کو وفاقی سیکریٹری وزارت سیفران اورسیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ افتخار بابر کو ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے تعینات کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.