تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:47

کوئٹہ میں نویں کے طالب علموں نے بارش میں پرچہ دیا

جیو نیوز - کوئٹہ......بلوچستان میں تعلیم عام کرنے کےحکومتی دعوؤں کی قلعی کھل کرسامنے آگئی۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نویں جماعت کے طالبعلم بارش کے دوران پرچہ دیتے رہے، ان کو بارش کے پانی سے بچانے کیلئے کوئی انتظام نہیں تھا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ہورہے ہیں۔حکومت کی جانب سے طلبا کو ہرممکن تعاون اور سہولتوں کی فراہمی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

شہر کے وسط میں واقع ارباب کرم خان روڈ کے کلی شیخان ہائی اسکول میں بھی طالبعلم بارش میں امتحان دینے پر مجبور تھے۔طلبا نے نہ صرف سردی میں بیٹھ کر امتحان دیا بلکہ کئی کے پاؤں تک پانی میں ڈوبے ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.