تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:46

قصور:سسرالیوں نے بہو پر تیل چھڑک کر آگ لگادی

جیو نیوز - قصور…قصور کے نواحی علاقے ہیڈ بلوکی میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر اولاد نہ ہونے پر بہو پر تیل چھڑک کر آگ لگادی، متاثرہ خاتون کو لاہورکے جناح اسپتال میں 24 گھنٹے بعد بھی ہوش نہیں آیا۔ پولیس نے سسر کو گرفتار کرلیا ۔

ورثاء کے مطابق 24 سالہ واجدہ کی شاد ی ساڑھے 4سال قبل ہیڈ بلوکی میں ناصر علی سے ہوئی تھی ، ماجدہ کے بھائی اشفاق کے مطابق اولاد نہ ہونے پر شوہرناصر،دیور طالب اور دیورانی غزالہ نےبدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تیل چھڑک کر واجدہ کو آگ لگادی ،جس سے اس کا 80فیصد جسم جھلس گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکی کے سسر یوسف کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.