تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:6

اسلام آباد کے پہلے مئیر اور 3ڈپٹی مئیرز نے حلف اٹھا لیا

جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پہلے مئیر اور 3ڈپٹی مئیرز نے حلف اٹھا لیا ہے ۔خصوصی عدالت کی جج ارم نیازی نے انگریزی میں حلف لیا ۔

اسلام آباد کے مئیراور ڈپٹی مئیرز کی تقریب حلف برداری کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوئی ،خصوصی عدالت کی جج ارم نیازی نے شیخ انصر عزیز سے میئر اورڈپٹی میئرزذیشان علی ،محمد اعظم خان اور چودھری رفعت جاوید سے ان کےعہدوں کاحلف لیا۔

اس موقع پر ضلعی الیکشن کمشنر علیم شہاب کاکہناتھاکہ تمام سیاسی جماعتوں نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں اہم کردار ادا کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.