1 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:2
اقبال ظفر جھگڑا نے خیبر پختونخوا کے گورنر کا حلف اٹھالیا
جیو نیوز - پشاور ......اقبال ظفر جھگڑا نے خیبر پختونخوا کے گورنر کا حلف اٹھالیا ، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے حلف لیا ، تقریب میں مسلم لیگی کارکنوں کی جانب سے مختص نشستوں پر قبضہ سے بد نظمی بھی پیدا ہوئی۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس پشاور میں منعقد ہوائی جس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ،گورنر پنجاب ،سابق گورنر مہتاب احمد خان اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔
تقریب میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں، مسلم لیگی رہنماوں اور خیبرپختونخوا اور فاٹا کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
حلف برادری تقریب کے دوران اس وقت بدنظمی پیدا ہوئی جب کچھ مسلم لیگی کارکن اعلیٰ حکام کے لئے مختص نشستوں پر قبض ہوئے۔