تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:42

راولپنڈی میں پتنگ بازی نے نوجوان کی جان لے لی

جیو نیوز - راولپنڈی.......راولپنڈی میں پتنگ بازی کے خلاف پولیس کے آپریشن نے مبینہ طور پر ایک نوجوان کی جان لے لی،واقعے کے بعد ڈھوک سیداں چوک پر مظاہرین اور پولیس میں تصادم ہوا، پولیس نے لاٹھی چارج اور مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔

ڈھوک سیداں کے محلہ قائد آباد میں پولیس اہلکاروں نے پتنگ بازی کے خلاف آپریشن کیا ، اس دوران ایک نوجوان کا مبینہ طور پر پیچھا کیا گیا تو وہ خوفزدہ ہو کر بھاگا اور چھت سے گرگیا۔

ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے پہلے نوجوان دم توڑ گیا، واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج شروع کر دیا اور 2 موٹر سائیکلز جلانے کے علاوہ ایک ایمبولینس کو بھی نقصان پہنچایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.