تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:19

سپریم کورٹ : خیبرپختونخوا میں اساتذہ ترقی کیس ، محکمہ تعلیم سے جواب طلب

جیو نیوز - اسلام آباد .......سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں فزیکل ایجوکیشن کے اساتذہ کی ترقی کے کیس میں محکمہ تعلیم سے جواب طلب کرلیا ۔

سپریم کورٹ میں قاضی فائز عیسیٰ کی سر براہی میں 2 رکنی بنچ نے فزیکل ایجوکیشن کے اساتذہ کی ترقی کےکیس کی سماعت کی ۔

اساتذہ کے وکیل غلام محی الدین ملک نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ تعلیم نے دیگر اساتذہ کو پرموشن دی لیکن فزیکل ایجوکیشن اساتذہ کو4 فیصد کوٹہ ہونے کے باوجود پرموٹ نہ کیاگیا، عدالت نے محکمہ تعلیم کونوٹس جاری کرتےسماعت غیر معینہ مدت کیلئےملتوی کردی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.