2 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:12
پی بی اے کی آج نیوز کے دفتر پر حملے کی شدید مذمت
جیو نیوز - لاہور ......پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے جمعے کو آج نیوز کے دفتر پر نامعلوم افراد کے حملے کی شدید مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ حملے کا مقصد اظہاررائے کی آزادی کو محدود کرنا ہے۔
پی بی اے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں آج نیوز کے دفتر پر حملے اور پرتشدد کارروائی پر پی بی اے نے اپنے رکن چینل سے مکمل اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہحکومت میڈیا کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے موثر اور ٹھوس اقدامات کرے
پی بی اے کا کہنا ہے کہ آج نیوز کے دفتر پر حملے کا مقصد اظہار رائے کی آزادی پر رکاوٹین کھڑی کرنا اور میڈیا کو آئینی ذمےداریوں کی ادائیگی سے روکنا ہے۔
پی بی اے نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آج نیوز پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے اقدامات کرے، پی بی اے پہلے بھی میڈیا پر ہونے والے حملوں پر حکومت کی توجہ مبذول کراتارہا ہے، لیکن نہ تو اب تک حملہ کرنے والوں کو پکڑا گیا نہ میڈیا کو تحفظ فراہم کیا گیا۔