2 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:14
کراچی:عثمان آباد میں بچی سےمبینہ زیادتی کی کوشش ناکام
جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پولیس کے مطابق اہل محلہ کے پہنچنے پر زیادتی کی کوشش کرنے والے دو افراد فرار ہو گئے۔
واقعے کے خلاف 5 سال کی بچی کےگھروالوں نے اہل علاقہ کے ساتھ مل کر احتجاج کیا۔مشتعل افراد نے ایک موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔