تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:12

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا

جیو نیوز - فیصل آباد......فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر پولیس اہلکاروں نے مشکوک موٹرسائیکل سوار کو رُکنے کا اشارہ کیا تو اس نے فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ملزم شانی لوہار ،گاڑیوں کی چوری ، بھتا وصولی اور منشیات فروشی کے جرائم میں ملوث تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.