2 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:30
لاہور: سمٹ مینار میوزیم میں نادر اشیاء کی چوری کا مقدمہ درج
جیو نیوز - لاہور…لاہور میں اسلامی سربراہی کانفرنس کی یادگار سمٹ مینار کے میوزیم میں نادر اشیاء کی چوری کا مقدمہ مظاہرین کیخلاف درج کرلیا گیاہے۔
سمٹ مینار میوزیم میں چوری کا مقدمہ صوبائی محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹو آفیسر عزیز الرحمان کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گوجر سنگھ میں درج کرایا گیا ۔مقدمے میں گذشتہ روز مال روڈ پر احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد کو نامزد کیا گیا ،ایف آئی آر کے مطابق چوری کی گئی نادر اشیاء میں4چوڑیاں اور ایک ہار شامل ہیں ۔
پنجاب اسمبلی کے سامنے سمٹ مینار اور میوزیم 1974ءکی اسلامی سربراہی کانفرنس کی یاد میں قائم کیا گیا ،میوزیم ملازمین کے مطابق مظاہرین نے سمٹ میوزیم میں گھس کر سی سی ٹی وی کیمروں کو توڑا ، نایاب چوڑیاں اور ہار لوٹ کر لے گئے۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج نہ ہونے کے باعث تفتیش میں کچھ مشکل کا سامنا ہے تاہم جلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔