تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:23

ڈاکٹر عاصم کیس :جیل حکام نے میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرادیا

جیو نیوز - کراچی…کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔ جیل حکام نے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کرادیا۔

جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر ڈاکٹر عاصم کو آج عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا۔جیل حکام نے عدالت کومزید بتایا کہ ڈاکٹر عاصم ڈپریشن کا شکارہیں،ڈاکٹروں کی ہدایت ہے اسپتال سے منتقل نہ کیا جائے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 17مارچ تک ملتوی کردی ،سماعت جج کے چیمبر میں ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.