3 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:4
ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوتو سیاست چھوڑ دوں گا،شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیب بڑے شوق سے تحقیقات کرے،اس کا قانونی حق ہے، بطور وزیر اعلیٰ ،میرے دور میں ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہو جائے تو عمر بھر کیلئے سیاست چھوڑ دیں گے ۔
ایوانِ اقبال میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب کئی مہینوں سے پنجاب میں مختلف منصوبوں کی تحقیقات کر رہا ہے،یہ اس کا قانونی حق ہے ،شوق سے جاری رکھے ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ سندھ کے دوستوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہماری دم پر پاؤں نہیں آیا،نیب کو ہر طرح سے سہولتیں دی ہیں۔ مگر حقائق کچھ اور ہیںجوکسی اور وقت پر سامنے لائیں گے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ان کےدور کی ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہو جائے تو زندگی بھر کیلئے سیاست چھوڑ جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ لینڈ کمپیوٹرائزیشن سسٹم پنجاب کی 143تحصیلوں میں رواں دواں ہے،یہ پٹواری کلچر کے خاتمے کا سبب بنے گا۔