3 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:24
مصطفیٰ کمال کے الزامات پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے،عمران خان
جیو نیوز - پشاور…پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کے الزامات پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے،میں پہلاپاکستانی تھا جس نے کہا کہ ایم کیوایم کا قائد دہشت گرد ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت گیا توبتایا گیا کہ’’را‘‘نے قائد ایم کیوایم کے پوسٹرلگوائے، کہاجارہا تھا کہ مصطفیٰ کمال الطاف حسین کے جانشین ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ حکمران اپنی کرسی بچانےکےلیےمصلحتوں کاشکارہیں،وہ قومی دولت سے اپنی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں،میگاپراجیکٹس دگنی قیمتوں پربن رہے ہیں،نیب تحقیقات کرے۔
انہوں نے کہا کہ شریف برادران خود کو بادشاہ اور عوام کو اپنا غلام سمجھتے ہیں،شہبازشریف نے نیب کو دھمکی دی ہے ،قومی احتساب بیورو کو شہبازشریف کی کرپشن کی تحقیقات کرنی چاہیے،میٹرو بس میں گھپلوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ کرکٹ میں سفارشی افراد کو لگاکرکرکٹ کو تباہ کردیا گیا۔