3 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:33
عالمی سطح پر خواتین نے پاکستان کا نام روشن کیا
جیو نیوز - کراچی......گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کہتے ہیں بین الاقوامی سطح پر خواتین نے پاکستان کا نام روشن کیاہے، ملک کی ترقی میں عورتوں کا کردار اہم ہے ۔
گورنر ہائوس کراچی میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارنامے انجام دینے والی خواتین کی کارکردگی کو سراہنے کے لیے 8واں وومن ایوارڈ 2016منعقد کیاگیا۔تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے 10 سے زائد خواتین کو ایوارڈ دیئے اس موقع پر خواتین نے اپنے تجربات کو بھی شرکا سے شیئر کیا ۔
ڈاکٹرعشرت العباد کا کہنا تھا کہ خواتین کی ترقی کے لیے گورنر ہائوس سے خصوصی طور پر فنڈ بھی جاری کیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں لانے کے لیے خواتین کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ناگزیر ہے۔