تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:6

پاک فوج نے تھرپاکرمیں 25 ٹن راشن تقسیم کیا

جیو نیوز - کراچی......پاک فوج کا تھرپارکر میں ریلیف آپریشن جاری ہے،دو دن کے دوران پاک فوج نے تہ چھاچھرو میں 25 ٹن راشن تقسیم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا تھرپارکر میں ریلیف آپریشن جاری ہے پاک فوج نے تھرپارکر کے علاقے تہ چھاچھرو میں 25 ٹن امدادی سامان تقسیم کیا جبکہ اس دوران آرمی ڈاکٹرزنے 12سو مریضوں کا میڈیکل کیمپ میںعلاج کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ ایک سال سے پاک فوج 574 ٹن راشن تقسیم کرچکی ہے یہ راشن تھرپارکر کے 36 ہزار خاندانوں میں تقسیم کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ سال سے اب تک 40 ہزارمریضوں کا بھی علاج کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.