تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:43

پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنی کی صلاحیت دس فیصدہے ،چیئر مین واپڈا

جیو نیوز - کراچی......کراچی میں پانی کی قلت کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے چیئرمین واپڈاظفر محمود کاکہنا ہے کہ پاکستان کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت صرف دس فیصدہے جبکہ اہم مسئلہ پانی کی قیمت کا تعین نہ ہونا ہے۔

کراچی میں مقامی ہوٹل میں جنگ گروپ کے زیر اہتمام پانی کی قلت کےموضوع پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین واپڈا ظفر محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آبادی میں اضافے کی وجہ سے پانی کے مسائل کا سامنا ہے پاکستان کا 90 فیصد پانی کاشتکاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن پانی کی قیمت کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے صرف 25 فیصد لاگت ہی وصول ہوتی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پانی کی پالیسی نہ بننے کی وجہ سے بھی مسائل کا سامنا ہے جبکہ پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کی قوت صرف 10 فیصد ہے جس کو بڑ ھانے کی ضرورت ہے۔چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کاشتکاری کی تکنیک میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.