تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:20

تکنیکی وجوہ ،جسٹس مقبول باقر حملہ کیس فوجی کورٹ میں نہیں چل سکتا

جیو نیوز - کراچی......جسٹس مقبول باقر حملہ کیس تکنیکی بنیادوں کی وجہ سے ملٹری کورٹ میں نہیں چل سکتا،مقدمے میں دو ملزمان معاویہ ا ور معصوم بلا عرف ابوبکر گرفتارہیں۔

سندھ حکومت نے وزارت داخلہ سے جسٹس مقبول باقر حملہ کیس فوجی عدالت منتقل کرنے کی درخواست دی تھی لیکن جسٹس مقبول باقر حملہ کیس تیکنیکی وجوہات کی وجہ سے ملٹری کورٹ میں نہیں چل سکتا۔مقدمے میں ملوث ملزم معاویہ کا موقف ہے کہ اس کے خلاف جوئینائل ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے جبکہ ملٹری کورٹ میں جوئینائل ایکٹ کے تحت مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا۔

ذرائع کے مطابق مقدمے کے حوالے سےوزارت داخلہ نے حکومت سندھ کو آگاہ کردیاہے۔ جسٹس مقبول باقر حملہ کیس میں دو ملزمان معاویہ اورمعصوم بلا عرف ابوبکرگرفتارہیں۔گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے،جسٹس مقبول باقر حملے میں چھ پولیس اہلکار ،دورینجرزاہلکار اور جسٹس مقبول باقر کا ڈرائیور جاں بحق ہوگئے تھے ،موٹر سائیکل بم دھماکے میں جسٹس مقبول باقر سمیت 22 افراد زخمی ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.