3 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:29
کراچی کی عوام نے عمران خان کوہمیشہ مسترد کیا،فاروق ستار
جیو نیوز - کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ عمران خان کوکراچی کی عوام نے ہمیشہ مسترد کیا ہے اور اب بھی کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال کی پارٹی کا بھی وہ حشر ہوگا جو پی ٹی آئی کا کراچی میں ہوا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایم کیو ایم نے تنظیم نو کی اور عوام کےسامنے حقائق رکھے، ایم کیو ایم کو تحریک انصاف کے مقابلے میں انتخابات میں بڑی کامیابی ملی، جس طرح عمران خان کو منہ کی کھانی پڑی ایسے ہی مصطفیٰ کمال کو بھی منہ کی کھانی پڑیگی۔
فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پر پہلے بھی اس طرح کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں مگر کچھ نہیں بگاڑا جاسکا۔ ان الزامات کا مقصد ایم کیو ایم کو کام کرنے سے روکنا ہے۔ کارکنوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اورعوام کو میسج کیا جارہا ہے کہ اگر وہ اس نئے بنگلے میں جلے جائیں تو لاپتہ لوگوں کو ظاہر کردیا جائےگا۔