تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:27

کراچی میں آئی بی اے کو امن فاؤنڈیشن کی جانب سے عمارت کا تحفہ

جیو نیوز - کراچی......کراچی میں آئی بی اے کو امن فائونڈیشن کی جانب سے امن ٹاور کے نام سےعمارت تحفے میں دی گئی، جس کا افتتاح گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کیا۔

کراچی کے علاقے صدر میں واقع آئی بی اے کی سٹی کیمپس کو امن فائونڈیشن کی جانب سے عمارت دے دی گئی ہے، عمارت ایک ارب 20 کروڑکی لاگت سے تیار کی گئی ہے،عمارت کا افتتاح گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلاحی ادراے کی جانب سے یہ کوشش قابل تعریف ہے، ہر قوم تعلیم کی بنیاد پر ترقی کرتی ہے اور یہ عمارت تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں اچھا کردار ادا کرے گی۔ وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.