3 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:36
کراچی:پی اینڈ ٹی کالونی سے 10مشتبہ افرادزیر حراست ،آگرہ تاج سے لاش برآمد
جیو نیوز - کراچی.......کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان گرفتار جبکہ 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔آگرہ تاج سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔
گزری کے علاقے پی این ٹی کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
اورنگی ٹاؤن کے پاکستان بازار میں کارروائی کے دوران 4 ملزم گرفتار کر لیے گئے، جبکہ سعود آباد میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ادھر لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔