تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:57

لاہور ایئرپورٹ پر اےایس ایف حکام کی کارروائی ،ہیروئن برآمد

جیو نیوز - لاہور....ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نےلاہورکےعلامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدار میں ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی۔ملزم کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اے ایس ایف حکام کےمطابق لاہورکارہائشی لقمان نجی ایئرلائن کےذریعے کینیڈا جا رہا تھا،شک گزرنےپر اس کےٹرالی بیگ کی تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں میں سےبھاری مقدارمیں ہیروئن برآمد ہوئی ،ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.