4 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:0
قصور:بھارت سےآنےوالا ایک اسمگلر مقابلے میں ہلاک،دو فرار
جیو نیوز - قصور....قصورکےعلاقے عثمان والا کےقریب بھارت سےآنےوالا ایک اسمگلر مقابلے میں ہلاک ،جبکہ اس کے2ساتھی فرارہو گئے،مارے جانے والے اسمگلر کی شناخت نہیں ہو سکی۔
پولیس کےمطابق عثمان والا کےقریب 3 اسمگلرزبھارت سےپاکستان میں داخل ہو رہےتھے،رینجرزحکام نےانہیں روکنا چاہا مگر ملزموں نے فائرنگ کر دی،جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے،مارےگئےاسمگلر سےپسٹل اور دوسرا سامان برآمدہواہے۔
تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی،پولیس اور رینجرزحکام مشترکہ طور پرملزموں کےحوالےسے تحقیقات کر رہے ہیں۔