4 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:53
ڈیرہ اسماعیل خان : کوچ اور ٹرک میں تصادم ، 5 افراد جاں بحق
جیو نیوز - ڈیرہ اسماعیل خان....ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چُنڈا میں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ بنوں سے ڈیرہ اسماعیل خان جارہی تھی کہ چُنڈا کے مقام پر تیزرفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں دو خواتین اور ایک بچی شامل ہے ،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔