4 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:58
سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کی سوشل میڈیا پربھی واپسی
جیو نیوز - کراچی .....سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کی سوشل میڈیا پربھی واپسی ہوگئی ہے ، مصطفیٰ کمال نے عوامی رابطے کیلئے نئے اکائونٹ کا آغاز کردیا۔
سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے سوشل میڈیا پر عوام سے رابطہ کے لئے آئیڈیز جاری کردی ہیں، ان کی رہائش گاہ پر آئیڈیز کے پوسٹر لگادیئے گئے ۔
مصطفیٰ کمال نے ٹوئٹر پیغام میں عوام کی جانب سے محبت اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا ہے ، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان کا کھویا ہوا وقار جلد بحال کریں گے،جبکہ مصطفیٰ کمال کی رضاکارٹیم فیس بک اکاونٹ چلائے گی۔
فیس بک ٹیم کا کہناہے کہ اکائونٹ پر ہزاروں پیغامات موصول ہورہے ہیں جن میں نوجوان ان کا ساتھ دینے کیلئے رابطہ کررہے ہیں، مصطفیٰ کمال کی مکمل پریس کانفرنس بھی فیس بک پر موجود ہے۔