تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:18

حکومت اور اپوزیشن نے چن کر اپنا نیب چیرمین بنایا، عمران خان

جیو نیوز - اسلام آباد.......چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے چن کر اپنا نیب چیرمین بنایا ہے ، وہی ان سے ہضم نہیں ہورہا تو آزاد نیب کو کیسے ہضم کریں گے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت مصطفیٰ کمال کے الزامات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پررا سے فنڈنگ لینے کے الزامات ہیں،تحقیقات ہونی چاہیے، انہوں نے الزام لگایا کہ الطاف حسین نے کراچی میں خوف کا ماحول پیدا کیا ، مافیا اسٹائل کی تنظیم بنائی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر فیصلہ کرتاہے کہ کس نے جینا ہے کس نے مرنا ہے، یہاں کی حکومتوں کی کمزوری ہے اپنی حکومت بچانے کے لیے الطاف حسین سے اتحاد کرلیتی ہیں۔ انہوں نے پاکستان ٹیم کی دھرم شالہ میں کھیلنے کی مخالفت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.