تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:16

شہباز شریف کی جلد بازیاں ملک کو لے ڈوبی ہیں،چودھری شجاعت

جیو نیوز - لاہور......مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی جلد بازیاں ملک کو لے ڈوبی ہیں، پنجاب اسمبلی میں تحفظ خواتین بل منظور کرانے سے پہلے تمام مکاتب فکر کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدے داروں نے چودھری شجاعت سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ پنجاب کے موجودہ حکمرانوں کو سماجی معاملات میں جلد بازی چھوڑکر جمہوری عمل کو بروئے کار لانا چاہیے، تحفظ خواتین بل پیش کر نے سے پہلے تمام مکاتب فکر سے مشاورت کر کے ان کا اعتماد حاصل کرنا چاہیے تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.