تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:12

شاہراہ فیصل پر سیوریج لائن ٹوٹنے سےپانی جمع، رات گئے ٹریفک جام

جیو نیوز - کراچی......کراچی میں شاہراہ فیصل پر سیوریج لائن ٹوٹنے کے باعث پانی جمع ہوگیا،جس کے باعث رات گئے ٹریفک جام رہا۔

ذرائع کے مطابق ملیر کالا بورڈ کے قریب سیو ریج کی لائن ٹوٹ گئی، جس کے باعث سیوریج کا پانی سڑک پر جمع ہوگیا ہے،پانی جمع ہونے کے باعث رات گئے ٹریفک جام رہا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ سڑک پر پانی جمع ہونے کے باعث وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں، جب کہ کئی گھنٹےگزر جانے کے باوجود متعلقہ عملہ نہ تو نکاسی آب کے لئے پہنچا ہے اور اور نہ ہی ٹوٹی ہوئی لائن کی مرمت کے لئے کوئی آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.