تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:14

کراچی میں کالابورڈسےملیر15 پُل تک سیوریج کاپانی جمع

جیو نیوز - کراچی…کراچی میں کالا بورڈ سے ملیر 15 پُل تک کل شام سے سیوریج کا پانی جمع ہے جس کے باعث شدید ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملیر کالا بورڈ کے قریب سیو ریج کی لائن ٹوٹ گئی، جس کے باعث سیوریج کا پانی سڑک پر جمع ہوگیا ہے،جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ سڑک پر پانی جمع ہونے کے کئی گھنٹےگزر جانے کے باوجود متعلقہ عملہ نہ تو نکاسی آب کے لئے پہنچا ہے اور اور نہ ہی ٹوٹی ہوئی لائن کی مرمت کے لئے کوئی آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.