تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:34

جامعہ کراچی : خواتین کے عالمی دن پر کل سیمینارہوگا

جیو نیوز - کراچی ......جامعہ کراچی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کل ’’سیلف ایمپلائیڈ ویمن ان پاکستان ‘‘ کے موضوع پر ہوگا۔

جامعہ کراچی ویمنز اسٹڈیزسینٹر میں صبح 9بجے ہونے والے سیمینار کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر صدارت کرینگے ،جبکہ رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر کلیدی خطاب کرینگے۔

پروگرام میں کراچی کے مختلف مضافاتی علاقوں کی ’’سیلف ایمپلائیڈ ویمن اینڈ اسٹوڈنٹس ‘‘ اپنے ہنر کا مظاہرہ کریں گی اور ان کی بنائی ہوئی اشیاء کی نمائش بھی کی جائے گی ۔

اس موقع پر پاکستان ’’جرنل آف جینڈر اسٹڈیز‘‘شمارہ نمبر12 اور ’’پاکستان جرنل آف اپلائیڈ سوشل سائنسز ‘‘ شمارہ نمبر03 کا اجراء بھی کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.