5 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:10
کراچی میں آج اور کل بارش کا امکان
جیو نیوز - کراچی… آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد اور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش دینے والا سسٹم ایران کے شمال مشرقی ساحل پر موجود ہے جس کا اثر کراچی میں بادلوں کی صورت میں نظر آرہا ہے۔آج کراچی میں ہلکی بارش جبکہ کل رات تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ہے۔