تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:8

لاہور :لینڈنگ کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکراگیا

جیو نیوز - لاہور…لاہورایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا،پائلٹ نےطیارے کو بحفاظت اتار لیا۔

قومی ایئرلائنزکےذرائع کےمطابق لاہورکےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران جدہ سےآنےوالی پرواز پی کے7424سے پرندہ ٹکرا گیا ۔

پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو جزوی طور پر نقصان پہنچا،تاہم پائلٹ نے پرواز کو محفوظ طور پر اتارلیا ،واقعےمیں تمام مسافر محفوظ رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.