5 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:28
ڈاکٹر صغیر بھی مصطفیٰ کمال کے خیمے میں شامل
جیو نیوز - کراچی......سابق صوبائی وزیر صحت اور ایم کیو ایم کے راہنما ڈاکٹر صغیر مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے خیمے میں شامل ہو گئے ہیں۔
کراچی میں مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس چھوٹے سے گھرمیں اتنے لوگ شامل ہوں گے کہ جگہ کم پڑ جائے گی اور بڑے بڑے لوگ اس قافلے میں شامل ہوں گے،پریس کانفرنس پہ کانفرنس ہوگی اور لوگوں کا یہاں جم غفیر لگا رہے گا۔مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی جو سوچ لے کر اٹھے ہیںیہ سوچ اتنی مثبت لگی کہ میں خود چل کر یہاں آیاہوں،مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے شانہ بشانہ مثبت کرداراداکرناچاہتا ہوں۔
اپنے شہر ،صوبے اورملک شہرکےلئےبحیثیت کراچی کا شہری میں سمجھتاہوں اپنا کردار اداکروں اور آج اس چیز کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں رہی،کراچی ترقی کرے گا توسندھ ترقی کرے گا، پاکستان مضبوط ہوگا۔